گلبرگہ13؍دسمبر(اعتماد نیوز): 26؍جنوری2015سے گلبرگہ شہر اور ضلع کو تمباکو
سے پاک ضلع بنانے کا اعلا ن کیا گیا ہے ، عوامی مقامات ، اسکول کالجس میں
بیڑی سگریٹ اور نشہ آور اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے گلبرگہ
شہر اور ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ، منی ودھان
سودھا گلبرگہ آڈیٹوریم میں آج ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جس میں گلبرگہ شہر
اور ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کے اقدامات پر موثر عمل آوری کو یقینی
بنانے کی تربیت دی گئی ، گلبرگہ ضلع انتظامیہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود
گلبرگہ ضلع سرکاری جنرل اسپتال ، ایڈس کنٹرول بورڈ، تمباکو کنٹرول بورڈ نے
مشترکہ طور پر ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلبرگہ گوویند
ریڈی نے ورکشاپ کا افتتاح انجام دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلبرگہ نے اپنے
خطاب میں عہدیداران کو تاکید کی کہ گلبرگہ شہر اور ضلع کو تمباکو سے پاک
بنانے کے لئے مثالی کارکردگی انجام دیں اور تمباکو نوشی پر پابندی عائد
کرنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کریں ، تمباکو
کنٹرول بورڈ کے ریاستی عہدیدارا ڈاکٹر سی کے گوڑا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہ تمباکو پر مشتمل اشیاء سے متعلق
قوانین2003کے سیکشن 4کے تحت عوامی
مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف فوری جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے
۔ سیکشن 5کے تحت تمباکو کی اشیاء بیڑی سگریٹس وغیرہ فروخت کرنے والے
دکانداروں کو اپنی دکانوں پر تمباکو استعمال صحت کے لئے مضر ہونے کے انتباہ
کا بورڈ لازماً اویزاں کرنا ہوگا، سیکشن6Aکے تحت18سال سے کمر عمر والوں کو
بیڑ ی سگریٹ و تمباکو سے بنی اشیاء فروخت نہ کی جائیں ، سیکشن6Bکے تحت
اسکول کالجس کے اطراف 100میٹر کے احاطہ میں تمباکو سے اپنی اشیاء کے فروخت
اور استعمال پر پابندی عائد کی جائے، اور پابندی کی مخالفت کرنے والوں کے
خلاف سختی کے ساتھ جرمانہ عائد کیا جائے، ڈاکٹر کپور شیام راؤ ایڈس کنٹرول
عہدیدارا گلبرگہ ضلع ، درگپا ماچنور عہدیدارا تمباکو کنٹرول بورڈ گلبرگہ
ڈویژن ، ڈاکٹر جی شری راملو پروفیسر گلبرگہ یونیورسٹی نے بھی اظہار خیال
کیا، 26جنوری سے گلبرگہ شہر اور ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کے لئے19جنوری
سے تمام اسکول و کالجس میں بیداری پروگرام ، سمینارس منعقد کرنے اور ریلیاں
نکالنے شہر ، تعلقہ اور دیہاتوں کی سطح پر تمباکو نوشی پر پابندی کو سختی
کے ساتھ نافذ کرنے ویجلنس اسکاڈ تشکیل دینے کا ورکشاپ میں فیصلہ کیا گیا۔
عزیز اللہ سرمست